عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 12, 2016 | 19:23 شام

 

تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان ‘‘جو کئی سال پہلے بعض وجوہ کی بناء پر اچانک التواء کا شکار ہوگئی تھی ۔ اس پر دوبارہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور نئے سال کے وسط تک جون میں اسے ریلیز کردیا جائے گا ۔یہ فلم پانچ سال سے زیر تکمیل ہے ۔ فلم کپتان کے ہدایتکار فیصل امان خان ہیں ۔ فلم میں عمران خان کا مرکزی رول اداکار و ماڈل عبدالمنان پر فارم کر رہے ہیں ۔آج کی مقبول اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز ان کے مقابل ہیں۔ اس فلم کی وس

اطت سے ہی انہوں نے اپنے فنی کیئریر کا بھی آغاز کیا تھا۔فلم کے دیگر فنکاروں میں اداکارہ مہوش ناصر بھی شامل ہیں ۔ جو قبل ازیں ایک فلم میں بے نظیر کا رول ادا کر چکی ہیں ۔