تیرہ سالہ لڑکی اور آٹھ ٹیچر، ایسی داستان ستم کہ جان کر آپ کیلئے آنسو روکنا مشکل ہو جائ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 25, 2017 | 15:29 شام
بیکانیر(مانیٹرگ)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بیکا نیر میں ایسا دردناک واقعہ سامنے آیاہے جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیاہے ،بھارتی پرائیوٹ سکول کے 8اساتذہ 13سالہ نوجوان لڑکی کو 18مہینے تک مسلسل جنسی درندگی کا نشانہ بناتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب تین مہینے قبل لڑکی شدید بیمار پڑ گئی تو اسے ہسپتال لایا گیا جہاں معلوم ہوا کہ لڑکی کو بلڈ کینسر ہے جس کے بعد تمام معاملہ سامنے آیا ۔لڑکی حاملہ ہوئی تو درندہ صفت افراد اسے زبردستی اسقاط حمل کی ادوایات کھلاتے رہے ۔
لڑکی کے والدین کاکہناتھا کہ اساتذہ نے اپریل 2015کو تمام افراد نے سکول کی چھٹی ہونے کے بعد لڑکی کی فحش تصاویر بنائیں اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے یہ بات کسی کو بتائی تو وہ اسے قتل کر دیں گے ۔پولیس کاکہناہے کہ تمام افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔