پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے مابین پریکٹس میچ کا دوسرا روز بھی بارش کی نذر
نیلسن(مانیٹرنگ ڈیسک) : پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے مابین پریکٹس میچ کے دوسرے روذ بھی بارش ۔جس کی وجہ سے میچ ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی اے کرکٹ ٹیموں کے مابین تین روزہ وارم اپ میچ کا دوسرا روز بھی نیلسن میں بارش کی نذر ہوگیا۔میچ کے پہلے روز بھی بارش کے باعث کھیل ممکن نہیں ہو سکا تھا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔