حوثیوں کا مکہ کی سمت داغا جانے والا میزائل فضا میں تباہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 28, 2016 | 19:42 شام

دبئی (العربیہ نیوز)

عرب اتحادی افواج کے دفاعی نظام نے حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مکہ مکرمہ سے 65 کلومیٹر کی دوری پر فضا میں تباہ کر دیا۔ عرب اتحاد کے مطابق یمن کے صوبے صعدہ سے مکمہ مکرمہ کی سمت آنے والے میزائل کو بنا کسی نقصان کے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

عرب اتحاد کا مزید کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ میں اس مقام کو حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے جہاں سے یہ راکٹ داغا گیا تھا۔

ادھر عرب فوجی ا

تحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے باور کرایا ہے کہ "مکہ مکرمہ میں مقدس اراضی کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانا منحرف اور باغی ملیشیاؤں کے نعروں کی جعل سازی کا انکشاف کرتا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام چوکنا ہے اور گزشتہ رات ناکارہ بنایا جانے والا میزائل "اسکڈ" نوعیت کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملیشیاؤں کو اس نوعیت کے میزائل استعمال کرنے کی تربیت ایران اور "حزب اللہ" سے ملی۔