کینیڈا کے معروف گلوکار، شاعر اور نغمہ نگار لیونارڈ کوہن 82 برس کی عمر میں چل بسے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 11, 2016 | 17:56 شام

 

رپورٹ کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہم نہایت افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ عظیم شاعر، نغمہ نگار اور آرٹسٹ لیونارڈ کوہن اس دنیا میں نہیں رہے۔'انہوں نے مزید کہا 'ہم نے موسیقی کی قابل احترام شخصیات میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔ رپورٹ میں کوہن کی موت کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ لاس اینجلس میں کوہن کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔مونٹریال میں پیدا ہونے والے گلوکار کے مشہور گانوں میں ’سوزین‘ اور ’آئی ایم یور مین&lsquo

; شامل ہیں۔کوہن نے گذشتہ ماہ ہی اپنا 14 واں البم 'یو وانٹ اٹ ڈارکر' کے نام سے جاری کیا تھا۔کینیڈین گلوکار کو سنہ 2008 میں راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔ادھر سونی میوزک کمپنی کا کہنا ہے کہ انھیں ’اس بات پر فخر ہے کہ انھوں نے کوہن کے چھ دہائیوں پر مشتمل کریئر کے دوران ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو منوایا۔'سونی میوزک کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق 'کوہن ایک بے مثال فنکار تھے جن کے حیرت انگیز کام کو ان کے پرستاروں کی نسلوں کی جانب سے قبول کیا گیا۔'بیان کے مطابق 'سونی میوزک کوہن کے انتقال کا سوگ منانے والوں میں شامل ہے۔'لیونارڈ کوہن ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئے اور بعد میں وہ زین بدھ مت کے طالب علم بن گئے۔انھوں نے سنہ 1994 سے 1999 تک میوزک انڈسٹری سے وقفہ کیا اور لاس اینجلس کے مشرق میں واقع ماؤنٹ بالڈے زین سینٹر میں قیام پذیر رہے۔گلوکاروں، مصنفین اور سیاست دانوں نے لیونارڈ کوہن کو سوشل میڈیا پر خراجِ تحیسن پیش کیا ہے۔کینیڈا کے صدر جسٹن ٹروڈو کا کوہن کے بارے میں کہنا تھا 'کسی اور موسیقار کا کام اتنا محسوس نہیں کیا گیا جتنا لیونارڈ کا کام محسوس ہوا، کینیڈا اور پوری دنیا کوہن کو یاد کریں گے۔'گلو کار، نغمہ نگار باب ڈیلن کو ادب کے نوبل انعامسے بھی نوازا گیا ہے۔