اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کی بیٹریاں گیسیں خارج کرنے لگیں
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اور چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کی بیٹریاں 100 سے بھی زائد مہلک گیسیں خارج کرتی ہیں۔حال ہی میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق امریکی انسٹی ٹیوٹ آف این بی سی ڈیفنس اور چین کی سنہوا یونیورسٹی کے محققین نے مطالعاتی جائزہ کے حوالہ سے کہا ہے کہ مذکورہ بالا بیٹریوں سے لیتھیئم اور کاربن مونو آکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے، جو کہ جلد، آنکھوں اور ناک میں شدید ترین خارش کا باعث بنتی ہیں۔امریکی انسٹی ٹیوٹ آف این بی سی ڈیفنس اور چین کی سنگھوا یونیورسٹی کے محققین نے کہا کہ اکثر استعمال کنندگان اپنے موبائل فونز اور ٹیبلٹ میں سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں سے نکلنے والئی گیسوں کے مضر اثرات سے لاعلم ہوتے ہیں اور انہیں چارجنگ کے دوران ہونے والی اوور ہیٹنگ کا بھی پتہ نہیں چلتااین بی سی ڈیفنس کے نامور محقق پروفیسر جائی سون نے کہا ہے کہ آج کل بیٹریوں میں لیتھئم آئن کا استعمال ہوتا ہے جو کہ زیادہ چارجنگ کی صورت میں متعدد زہریلی اور مہلک گیسوں کے اخراج کا باعث ہے۔