سموگ پھیلانے کا 39 فیکٹریوں کو پرمٹ جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 11, 2016 | 18:50 شام

 

لاہور(مانیٹرنگ)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے فضائی آلودگی پیدا کرنے والی بند کی گئی فیکٹریوں کو واپس کھولنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں سموگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی لاحق رہی تاہم موٹر سائیکل سواروں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ فضائی آلودگی کی وجہ سے آنکھوں میں شدید جلن شروع ہو جاتی تھی جس کے باعث موٹر سائیکل چلانا ایک دشوار کام لگتا تھا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے فرنس ملیں اور فضائی آلودگی پیدا

کرنے والی تمام 39 سے زائد فیکٹریاں بند کر دی گئیں تاکہ اس پر قابو پایا جا سکے لیکن اب چند ہی روز گزرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ان فیکٹریوں کو دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے کھولنے کی اجازت دیدی ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ ابھی تک فضائی آلودگی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی جبکہ اس کا مکمل خاتمہ بارش کے ساتھ ہی ممکن ہے تاہم ابھی تک پنجاب میں بارشیں شروع نہیں ہوئیں جس کے باعث  فضائی آلودگی بڑھنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتاہے ۔