آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ سال سری لنکا میں کھیلا جائے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 11, 2016 | 19:41 شام

 

 

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ سال سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ سال فروری میں سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق دس ٹیموں کے مابین مقابلے آئندہ سال 7 سے 21 فروری تک سری لنکا میں ہوں گے۔ایونٹ میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نچلی چار پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، پاپوا نیوگنی، تھائی لینڈ، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔ٹورنامنٹ میں ٹاپ چار پوزیشنز پر رہنے والی سائیڈز کو انگلینڈ میں 26 جون سے 23 جولائی تک شیڈول ٹورنامنٹ میں انٹری پانے کا موقع میسر آئے گا۔