ایشیئن چیمپیئز ٹرافی: پاکستان نے چین کو مات دے دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 27, 2016 | 18:47 شام

کوالالمپور: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آخری میچ میں پاکستان نے چین کو 4 صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، قومی ٹیم کا اگلے راؤنڈ میں ملائشیا سے مقابلہ ہوگاپاکستان نے ایونٹ میں دفاعی چمپئین کے طور پرشرکت کی اور اپنے آخری میچ میں چین کو شکست دی۔ میچ کے شروع سے ہی پاکستانی ٹیم اپنی حریف پر حاوی رہی اور 4 گول اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے حسیم خان نے 2 جبکہ محمد عرفان اور علی شان نے ایک ایک گول اسکور کیا تاہم چین کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان اب تک کھیلے جانے

والے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کر چکا ہےجبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے اور 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ میں اس کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگا جبکہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے اپنی جگہ بنا چکی ہے۔