معصوم جانوں کی اموات میں اضافہ
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک): ایشیا اور افریقہ کے10 ممالک میں کمسن بچوں کی سب سے زیادہ اموات واقع ہوئیں۔گزشتہ برس دنیا بھر میں 5برس سے کم عمر بچوں کی سب سے زیادہ اموات صرف10 ممالک میں ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 5 برس سے کم عمر کے 5.9 ملین بچے ہلاک ہوئے، جن میں60 فیصد کا تعلق ایشیا اور افریقہ کے 10 ممالک سے تھا۔نمونیا سب سے زیادہ ہلاکتوں کی وجہ بنا۔ ان ممالک کی فہرست میں بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، انگولا اور نائجیریا سمیت پاکستان بھی شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5.9 بچوں میں سے نصف 28 دن کے ہونے سے قبل ہی وفات پاگئے۔