قاتل کتے کو سزائے موت کا حکم،پھر باعزت بری
ڈیٹروئٹ (ویب ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن کی ایک عدالت نے ایک کتے کو دوسرے کتے کے قتل کے لئے موت کی سزا سنائی، لیکن بعد میں مارے گئے کتے خون سے اس کے ڈی این اے کے نہ ملنے پر اسے بری کر دیا۔ جیب نامی اس کتے پر اپنے پڑوسی کتے ولاڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ ولاڈ نامی اس کتے کی لاش 24 اگست کو ملی۔ عینی شاہدین کے مطابق جیب اس کی لاش کے پاس کھڑا دیکھا گیا تھا۔ مقدمہ عدالت میں پہنچا تھا تو کورٹ نے جیب کو سزائے موت دینے کا حکم صادر کیا لیکن ساتھ ہی مارے گئے کتے کی لاش پر ملنے والے خون سے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی بھی منظوری دی لیکن ڈی این اے ٹیسٹ میں جیبب بے قصور ثابت ہوا تو اسے بری کر دیا گیا