1500 دن اور شکیل آفریدی: عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بڑا فارمولا سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 05:05 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کا سنہری موقع ایک مرتبہ پھر کھو رہی ہے‘ امریکی صدر بارک اوباما عافیہ صدیقی کو رہا کر سکتے ہیں‘نوازشریف نے 100 روز میں وطن واپس لانے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ باتیں  عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد پریس کلب میں ہنگامی طور پر بلائی گئی ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر

مملکت، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے 14 سال کے طویل عرصے میں ایک مرتبہ بھی امریکی حکومت سے اس سلسلے میں رابطہ نہیں کیا‘ عافیہ صدیقی اب بھی اپنی بے گناہی کے باوجود جیل میں سڑ رہی ہے‘ وزیراعظم نوازشریف نے عافیہ کو 100 دنوں میں اس کے گھر میں لانے کا وعدہ کیا تھا‘ ان کے وعدے کو تقریباً 1500 دن گزر چکے ہیں مگر انہوں نے اس معاملے میں ایک سادہ اور معمولی کوشش بھی نہیں کی ہے‘عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے پہلے شکیل آفریدی کو رہا نہیں کرنا چاہیے‘ امریکی حکومت اور انتظامیہ پاکستانی عوام کو عافیہ کی صورت میں نئے سال کا تحفہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کو اوباماکلائی مینسی ایکٹ کے مطابق نئی انتظامیہ کے اقتدارسنبھالنے سے پہلے رہا کرایا جاسکتا ہے‘ ہم نے اس حوالے سے امریکا میں پٹیشن بھی دائر کی ہے لیکن حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا‘ امریکا میں ہمارے وکلا نے پاکستانی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔