محسن پاکستان کے گھر خوشیوں کا سماں ہر طرف سے مبارکبادیں آنے لگیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 11:20 صبح

 
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستانی ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 81برس کے ہو گئے ،کل بروز ہفتہ یکم اپریل کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔ اس روز ان کے چاہنے والے خصوصی تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک
نامور سائنسدان تھے۔ انہوں نے مئی 1998 ءمیں بلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر محسن پاکستان کیلئے ان کی 81ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات اور دعائیہ کلمات شیئر کئے جا رہے ہیں۔