اوہائیو یونیورسٹی کا حملہ آور پاکستان کا شہری تھا،امریکی میڈیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 18:09 شام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اوہائیو یونیورسٹی میں حملہ کرنے والا صومالی شہری پاکستان میں بطور مہاجر سات سال رہ چکا تھا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز اوہائیو یونیورسٹی میں چاقو کے وار سے گیارہ افراد کو زخمی کرنے والا صومالی حملہ آورعبدالرزاق دوہزار سات سے دوہزار چودہ تک پاکستان میں بطور مہاجر وقت گزار چکا تھا۔امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ عبدالرزاق علی دوہزار چودہ میں اپنی والدہ اور چھ بہن بھائیوں کے ہمراہ امریکا منتقل ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق عبدالرز

اق نے حملے سے پہلے داعش سے متعلق سماجی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ حملے سے بچنے کے لئے داعش سے اتحاد کریں،عبدالرزاق نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا میں داعش کا خفیہ سیل ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز عبدالرزاق علی نامی شخص نے اوہائیو یونیورسٹی میں پیدل چلنے والے افراد پر گاڑی چڑھا دی اور اس کے بعد لوگوں پر چاقو سے حملے کرنے شروع کر دیے، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔تاہم حملے کے فوراً بعد عبدالرزاق علی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔