آب زم زم کی وہ خصوصیات جسے سائنس بھی تسلیم کرچکی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 01, 2017 | 13:24 شام

چار ہزار سال پہلے جاری ہونے والے آب زم زم کے چشمے کے پانی کی ماہیت اور اجزا کا سراغ لگانے میں سائنسدان بھی ناکام ہو گئے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پانی ایک مکمل غذائی ٹانک ہے جو بیک وقت بھوک اور پیاس دونوں کا خاتمہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آب زم زم کے ایک قطرے میں کئی بیماریوں سے شفا موجود ہے، اگر اس پانی کا ایک قطرہ بھی عام پانی میں شامل کیا جائے تو اس کی تاثیر بھی آب زم زم کے پانی جیسی ہو جاتی ہے۔

آب زم زم کے پانی کی ری سائیکلنگ کے بعد بھی اس کے اجزا اور ان

کی تاثیر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔

انہوں نے بتا یا کہ کنویں کے پانی میں حشرات اور نباتات کی افزائش ایک قدرتی عمل ہے مگر آب زم زم کے کنویں اور پانی میں کسی قسم کے حشرات یا کائی وغیرہ نہیں جمتی جو اس کے پاک اور صاف ہونے کی اہم دلیل ہے۔

سائنسدان حیران ہیں کہ چار ہزار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو اس کا پانی کم ہو رہا ہے اور نہ ہی اس کی ماہیت اور اس میں موجود معدنیات کی شرح میں کسی قسم کی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔