عابد شیر علی کا اپنا وزن یا شامت اعمال،تقریر کے دوران سٹیج ٹوٹ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 10:13 صبح

چنیوٹ (مانیٹرنگ )وزیر مملکت عابد شیر علی  چنیوٹ میں کے وی 132گرڈ سٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کیا۔ان کاجوش خطاب جاری تھا،وہ عمران خان اور شیخ رشید کو للکاررہے تھے کہ اچانک سٹیج ٹوٹ گیا ۔ جس سے وہ لڑکھڑا گئے تاہم گرنے سے بچ گئے ۔ سٹیج ٹوٹنے کے بعد انہوں نے خطاب مختصر کر دیا ۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران تحریک انصاف او رعوامی مسلم لیگ کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

ان کی طرف سے سیاست میں غیر شائستگی زیادہ ہی نظر اآرہی ہے۔گزشتہ دنوں ۔وزیر مملکت نے ایک نازیبا ٹویٹ میں

عمران خان، علیم خان، جہانگیرترین کو کتے سے تشبیہہ دی تھی۔

عابد شیر علی کے اس ٹویٹ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انہی کے انداز میں ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ”میں نے سنا ہے کہ اسی فلائٹ میں چوہدری نثار کے ساتھ ساتھ شہبازشریف کی فیملی بھی سفرکررہی ہے“۔

علاوہ ازیں بھی وزیر مملکت کے پیج پر متعدد ایسی پوسٹس کی گئی ہیں جن میں پارلیمینٹرینز کو بکری یا بندر سے تشبیہ دی گئی ہے اور مسخرہ کہا گیا ہے۔عابد شیر علی کے اس رویے پر کئی افراد نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر کے عہدے پر فائز شخص کی جانب سے ایسی نازیبا حرکات مناسب نہیں۔