پاکستان کی نام نہاد اور شرما دینے والی سیاست: آنٹی زرینہ پر شرمناک الزام عائد کر دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 04:50 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ایان کس کے پیسے لے کر جا رہی تھیں جب احتساب ہوا تو بلاول بھٹوزرداری کے والد کی بھی پکڑ ہوگی ٗ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کا قلع قمع کرنے کا وقت آگیا ٗشیخ رشید جیسے بے پیندہ لوگوں کی سیاست ختم ہونے کاوقت آگیا ٗ شیخ رشید کا لال حویلی سے سیاسی جنازہ نکلے گا۔ بے نظیرشہید کا نام بھی پاناما پیپرزمیں ہے توان کا بینی فشری کون ہے‘ آپ پر سرے محل کا الزام بھی ہے‘ قوم بلاول سے حسا

ب مانگے گی ۔عابد شیرعلی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورمیں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ٗ بلاول کسی کوچاچا پکارتے ہیں تو کسی کو پھوپھی بلاتے ہیں‘ بلاول کو اپنے انکل، پھپھیوں کا جواب بھی دینا ہوگا۔ پانامہ کیس میرٹ پر ہے ہمارا دامن صاف ہے‘ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا یہی حال پی ٹی آئی کا ہے۔بلاول کرپشن چھپانے کیلئے آنٹی زرینہ بن جاتے ہیں۔ انکلوں، آنٹیوں اور پھوپھیوں کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔ اپنے والد کو واپس لائیں۔ انہوں نے ڈاکے مارے ہیں