انڈین چینل اے بی پی نے سرجیکل سٹرائیک کو جھوٹ کاپلندہ قرار دے دیدیا،دیکھیے،سنیے اور پڑھیے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 11, 2016 | 17:10 شام
دہلی(مانیٹرنگ)
انڈین چینل اے بی پی نے سرجیکل سٹرائیک کو جھوٹ کاپلندہ قرار دے .بھارتی اخبار سیاست کے مطابق جہاں پر ہندوستان میں برسراقتدار سیاسی جماعت اوراپوزیشن کے درمیان میں سرجیکل اسٹرائیک کے روبعمل لائے جانے پر مسلسل تکرار چل رہی ہے وہیں اے بی پی نیوز چینل کی جانب سے خطہ قبضہ پر پیش آئے سرجیکل اسٹرائیک کے انکار پر مبنی ایک ویڈیووائیر ل ہورہا ہے۔قومی سطح پر سرجیکل اسٹرائیک کے متعلق تبصرہ اس وقت شروع ہوا جب ممبئی کانگریس سربراہ سنجے نروپم نے سرجیکل اسٹرائیک کا واضح طور پر انکار کیامگر بی جے پی نروپم کے ا س بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے نروپم کو گھیرنے کاکام کررہی ہے جبکہ کانگریس پارٹی نروپم کے اس بیان سے خود کو الگ کرتی ہوئی نظر ائی۔نروپم نے ٹوئٹ کرکے بتایا تھا کہ ”ہر ہندوستانی چاہتا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک ہومگر سرجیکل اسٹرائیک کے بہانے سیاسی مفاد پورا کرنے والے فرضی سرجیکل اسٹرائیک ہمارے لئے قابلِ قبول نہیں ہوگاجو بی جے پی کررہی ہے۔دریں اثناءکانگریس پارٹی نے بی جے پی حکومت میں پیش ائے سرجیکل اسٹرائیک کے متعلق چند شواہدبھی طلب کئے۔پاکستان کے ساتھ تنازع میں حب الوطنی ہمیشہ حاوی رہتی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یونین منسٹر اوما بھارتی نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ جن لوگوں کو پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک انجام پانے پر شک وشبہ ہے وہ پاکستان کی شہریت کیوں حاصل نہیں کرلیتے۔اس دوران اے بی پی چینل نے سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹ کا پول کھول کر شدت پسند بی جے پی اور کانگریس کو شرمندہ کردیا