سعودی حکومت نے اعلان کردیا ‘جس پاکستانی کو یہ کام آتاہے ، سعودی عرب آجائے‘

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 08:23 صبح

 

ریاض، اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)حکومت پاکستان نے سعودی عرب کو ڈاکٹر اور میڈیکل سپیشلسٹ فراہم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سعودی وفد پاکستان میں ہی انٹرویو کرے گا جس کے بعد منتخب ہونیوالے ڈاکٹروں کو سعودی عرب بلالیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت اوورسیزپاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سے وابستہ ڈیپارٹمنٹ اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن رواں ماہ میڈیکل ڈاکٹروں کو سعودی عرب بھیجنا شروع کردے گا اور اس ضمن میں کنسلٹنٹس ، سپیشلسٹس اور ڈاکٹروں کے انتخاب کیلئے کارپوریشن 14اور15جنوری کو کراچی میں انٹرویو کرے گی جنہیں سعودی عرب بھیجا جائے گا۔

خبررساں ایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پرویز احمد جنجوعہ نے بتایاکہ سعودی وزارت صحت کا ایک وفدپاکستان آئے گا اور سعودی عرب میں عسیر، باہااور بشا ءسمیت مختلف علاقوں میں ڈاکٹرضرورت ہیں، ا±نہیں کانسلٹنٹ، سپیشلسٹ، انٹرنل میڈیسن ماہرین، پیڈیاٹرک، جنرل سرجری، آرتھوپیڈک، فیملی میڈیسن، انستھیزیااور ریڈیالوجی کے ماہرین کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ا±نہوں نے بتایاکہ تنخواہیں ، قواعدو ضوابط اور دیگر مراعات کا تعین انٹرویو کے وقت ہوگا۔