سعودی عرب میں مقیم شہریوں کیلئے ایک اور تشویشناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 08:31 صبح


 سعودی عرب(مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر توانائی خالدالفالح نے ملک کے بھاری بجٹ خسارے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کو مسلسل چار برس سے سنگین بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت، تیل کی عالمی قیتموں میں اتار چڑھاو سے پیدا ہونے والے مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے معاشی کفایت شعاری کی پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے۔اقتصادی ماہرین سعودی عرب کے ولی عہد کے جانشین محمد سلمان کی معاشی کفایت شعاری کی پالیس

یوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے عوام حکومت کی مالی اعانت کے عادی ہوچکے ہیں اور مراعات کے خاتمے کا معاملہ مختلف طبقات کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔