اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں: داعش کی جنگجو حسینہ سیکورٹی فورسز کے جوان اور۔۔۔ ایک ناقابلِ یقین خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 18, 2017 | 19:39 شام

عراق( مانیٹرنگ رپورٹ) شدت پسند تنظیم داعش آئے روز معصوم اور بے گناہ لوگوں پر مظالم کی انتہا کرتے ہوئے انہیں نت نئے طریقوں سے قتل اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی ویڈیوز وائرل کر کے پوری دنیا میں خوف و حراس پھیلاتے رہتے ہیں لیکن حال ہی میں سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے داعش کے ایسے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے کہ اگر اسے گرفتار نہ کیا جاتا تو عالم اسلام کو ایک ایسا دکھ ملنا تھا جسکا شاید ہی کبھی ازالہ کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی

کرتے ہوئے داعش کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جوخواتین کا روپ دھار کر نواسہ رسولﷺحضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، خواتین کا روپ دھارے اس شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے شک کی بناءپر گرفتار کیا تو بعد میں پتہ چلا کہ یہ خاتون نہیں بلکہ اک مرد ہے۔ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش کا ایجنٹ روضہ امام حسین علیہ السلام میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک وہاں پر تیعنات اہلکاروں کو اس پر شک گزرا جسکی بنا پر انہوں نے اسے تلاشی اور تحقیقات کے لیے نا معلوم مقام پر متنقل کیا تو پتہ چلا کہ یہ کوئی خاتون نہیں بلکہ ایک مرد ہے اور خطرناک شدت پسند تنظیم داعش کا ایجنٹ ہے جسکا مقصد کربلا میں موجود روضہ نواسہِ رسولﷺ حضرت اما حسین علیہ السلام کو نشانہ بنانا تھا۔ تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یہ شخص خواتین کی طرح روپ دھار کہ آیا تھا کہ کسی کو پتہ نہ چلے اور یہ اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب ہوسکے. دوسری جانب سیکورٹی اہلکاروں نے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی اور عراق کے شہر کربلا کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔