سعودی عرب کی خطرناک دھمکی پر قطر بھی میدان میں کود پڑا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جون 06, 2018 | 11:50 صبح

دوحا (مانیٹرنگ رپورٹ) قطر نے روسی میزائلوں کی خریداری پر سعودی دھمکی مسترد کر دی۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے میزائلوں کی خریداری کا تعلق ہماری قومی سلامتی سے ہے، سعودی دھمکیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں۔

یادرہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر قطر نے روس سے ایس 400ایئرڈیفنس سسٹم خریدا تو ہم اس پر فوجی حملہ کر دیں گے۔“خط میں شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر کو مزید لکھا ہے کہ &rd

quo;ہمیں قطر اور روس کے مابین میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے ہونے والے مذاکرات پر شدید تحفظات لاحق ہیں۔

آپ قطر پر دباﺅ بڑھائیں اور اسے اس جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری سے باز رکھیں۔ بصورت دیگر ہم اس سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔“ سعودی عرب کی دھمکی پر اب  قطر کا جواب سامنے آیا ہے  جس کے بعد خطے کے جنگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا ہے۔