ایک اور قطری شہزادہ پاکستان پہنچ گیا کس علاقے میں ’’بڑا‘‘ شکار کھیلے گا؟‎

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 05, 2017 | 11:05 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ )ایک اور قطری شہزادہ تھرمیں وارد، پاناما کیس میں خطوط کے بعد قطری شہزادے شکار کی غرض سے قطروں کی طرح تھرمیں تلور کے شکار کیلئے گرنے لگے ۔قطری شہزادوں نے تھر پارکر کا رخ کر لیا جہاں وہ 28فروری تک مہمان پرندوں کا شکار کریں گے۔ وفاقی حکومت نے بھی قطری شہزادوں کے شوق کے سامنے سرخم کردیا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں تلور کے شکاری قطری شہزادے پہنچے ہوئے اور اب ایک اور قطری شہزادہ شیخ فہد عبدالرحمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھر پہنچ گیا، جنہوں نے تحصیل ڈیپلو میں خیمے لگاد

ئیے ہیں۔ جہاں وہ پانچ سے 28 فروری تک اپنے اعلیٰ نسل کے 10 سے زائد بازوںکے ساتھ نایاب نسل کے مہمان پرندوں کا شکار کریں گے، قطری شہزادے کو مکمل سکیورٹی اور پروٹوکول دیا گیا ہے۔