افسوسناک خبر: بس اور وین میں خوفناک تصادم، بچوں سمیت کئی افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 03, 2017 | 07:58 صبح
لیہ (مانیٹرنگ رپورٹ ) وہ کتابیں پڑی کی پڑی رہ گئیں، وہ ہوم ورک جو آج اسکول میں ٹیچر کو دیکھانا تھا دیکھا نہ سکے، ماں کے ہاتھوں کا بنا لنچ آج انہیں نصیب نہ ہوسکا اور وہ اسکول جانے کے بجائے سیدھے جنت میں پہنچ گئے۔لیہ میں اسکول وین اور بس مین تصادم میں سات بچوں سمیت دس افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق فتح پور کے علاقے میں اسکول وین اور بس میں خوف ناک تصادم سے سات بچوں سمیت دس افراد جاں بحق، جب کہ تیرہ زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق لیہ کے علاقے فتح پور میں اسکول وین اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس نے موڑ کاٹتے ہوئے وین کو ٹکر مار دی، جس سے دونوں گاڑیاں دھماکے سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئی۔اندوہناک حادثے میں سات بچوں سمیت دس افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو ٹیچر اور اسکول وینا کا ڈرائیور بھی شامل ہے،جب کہ حادثے میں تیرہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جائے حادثہ کے بعد بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔