دریائے راوی میں افسوسناک حادثہ۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 10:07 صبح

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ رپورٹ) دریائے راوی میں مسافر کشتی الٹنے سے 120 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب کے قریب سید والا میں پتن کے مقام پر دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب کی ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کشتی میں کم وبیش 120 افراد سوارتھے جو سید والا س

ے اوکاڑہ جارہے تھے، اب تک کچھ افراد کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا ہے تاہم کئی اب بھی لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے۔