یا اللہ خیر: اسکول کی بس کو حادثہ پیش آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 11:46 صبح


گھوٹکی(ماینٹرنگ رپورٹ)خان گڑھ کے قریب اسکول بس اورکارمیں تصادم میں 57 افرادزخمی ہوگئے۔
ذرائعکے مطابق گھوٹکی میں خان گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد بس الٹ کرکھیتوں میں جاگری۔ بس الٹنے کے باعث 50بچوں سمیت57افرادزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع نے بتایاہے کہ گھوٹکی حادثے میں 10بچوں سمیت15افرادکی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیوذرائع کا کہناتھاکہ زخمیوں کوپولیس موبائلوں میں گھوٹکی اورخانپورکے اسپتال منتقل کیاگیاہے۔
جس مقام پر یہ حادثہ ہوا اس سے کچھ فاصلے پروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اورکا

بینہ موجود تھی۔سیکیورٹی کے باعث بچوں کواسپتال پہنچانے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔زخمیوں میں7سے10سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔