ایک اور سانحہ، متعددافراد جاں بحق،تشویشناک صورتحال
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 01, 2017 | 09:39 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) مانسہرہ میں مسافر جیپ گہری کھائی میںجا گری، خوفناک حادثے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کے علاقے شنکیاری سے بوگڑ منگ جانے والی جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری خوفناک حادثے میں9افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں قریبی دیہی مرکز صحت منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع نے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کر دی ہے، جاں بحق افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔