بریکنگ نیوز: بے قابو ٹرک سکول میں جا گھسا ،متعدد طالبعلم جاں بحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 06:22 صبح

 

باغ (مانیٹرنگ رپورٹ ) باغ کے علاقے میں بے قابو ٹرک سکول کی دیوار توڑ کر اندر جاگھسا جس کے نتیجے میں5 طالبعلم جاں بحق ہوگئے ، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حادثہ ٹرک کی بریکس فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے باعث ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ پاسکا اور ٹرک سکول کی عمارت میں گھس گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلبا کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے کے 30 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دے کر گھر بھجوا دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو اہ

لکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔