افسوسناک خبر : دھند کے باعث حادثات ، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 06:50 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 5افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جب کہ کچھ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس سے ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں۔جمعرات کو کامونکی ٹول پلازہ کے قریب تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔راجن پور کے قریب

کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان ہونے والے تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے حادثے کا شکار ہونے والی کار ڈیرہ اسمعیل خان سے کراچی جارہی تھی۔۔گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں دو ٹرکوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق اور کنڈیکٹر زخمی ہو گیا۔دوسری جانب بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا