پاکستان افغانستان کی خو دمختاری تسلیم کر لے تو اچھے نتائج برآمد ہونگے : محمود اچکزئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 07:03 صبح

کوئٹہ (آمانیٹرنگ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ افغانستان اور پاکستان اب بھی عظیم دوست بن سکتے ہیں۔ فاٹا پرامن علاقہ تھا دہشتگردوں کا مرکز ان لوگوں نے بنایا جن کے مفادات وابستہ تھے تاریخی طور پر قبائلی علاقے کو یہ ایک خصوصی درجہ حاصل ہے اور اسے فراموش اور نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کی برطرفی کے بعد فاٹادہشتگردوں کا مرکز بن گیا۔ فاٹا کو دہشتگردی کا م

رکز کس نے بنایا یہ سب کو معلوم ہے دنیا جہاں کے دہشتگردوں کو اکٹھا کرکے فاٹا کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا۔ فاٹا میں مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی اور مجھ سمیت کوئی نہیں جا سکتا لیکن دنیا بھر کے دہشتگردوں کو فاٹا کاہر علاقہ معلوم ہے۔ فاٹا میں 12سو قبائلی عمائدین ، علماء کرام اور پارلیمنٹرین کو شہیدکیاگیا لیکن اسکے باوجود فاٹا کے لوگوں نے ریاست کے خلاف کوئی بغاوت نہیں کی اورضرب عضب آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوئے بلکہ مزید مسائل پیداکئے۔ ایک منصوبے کے تحت فاٹا کے گھروں کو صفحہ ہستی سے مٹایا گیا۔انہوں نے کہا پاکستان افغانستان کی خودمختاری تسلیم کرے تو اچھے نتائج برآمد ہونگے۔