پنجاب میں پشتونوں کیساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ نہ روکا گیا تو
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 13, 2017 | 07:57 صبح
۔کوئٹہ (مانیٹرنگ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں پشتونوں کیساتھ ہونیوالے امتیازی سلوک کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ہم پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں گے ،پنجاب میں پشتونوں کیساتھ جو ناروا سلوک روا رکھا گیا یہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ، حکمرانوں کو چاہئے پشتونوں کو شناختی کارڈ کے نام پر بند کرنے کا سلسلہ فوری طورپر روک دے، پشتونوں پر تشدد نہ روکا گیا تو ہم پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں گے ،