ماہرہ خان نے ایسی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی کہ مداح بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 09:33 صبح

 

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ)اداکارہ ماہرہ خان اور عمائمہ ملک پنجابی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار ہوگئیں ہیں۔ ان کو ہدایتکار بلال لاشاری نے ماضی کی شہرت یافتہ ریکارڈ ساز پنجابی فلم مولا جٹ میں مکھو جٹی اور دارو نت کے مقبول ترین کرداروں کے لئے کاسٹ کر لیا ہے۔


فلم مولا جٹ 2 عکس بند کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ،جسکا آغاز رواں ماہ میں کیا جائے گا۔ فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی بھی ہیں۔ موجودہ دور کے مقبول ترین فنکار پہلی بار کسی ایک فلم میں یکجا ہوں گے۔ مذکورہ فلم میں فواد خان مولاجٹ ، حمزہ علی عباسی نوری نت، ماہرہ خان مکھوجٹی اور حمائمہ ملک دارو نت کا کردار اداکریں گی۔ ہدایتکار بلال لاشاری کاکہنا ہے کہ مولاجٹ 2 کو پنجابی زبان میں ضرور بنایا جارہا ہے اسکوسیکوئیل قرار دینا درست امر نہیں۔مذکورہ فلم کو رواں برس میں مکمل کرکے 2018 میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔