ایسے ہالی ووڈ اداکار جو جسمانی طور پر فیٹ نہیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 14, 2017 | 17:46 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7fb6b8b58230%3E/085145b4f7ad4cb6b12c8627908cc462.png)
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک):دنیا میں کوئی بھی شخص کامل نہیں ہوتا۔ ہر شخص میں کوئی نہ کوئی ظاہری یا اندرونی کمی موجود ہوتی ہے، لیکن کامیاب لوگ وہی ہوتے ہیں جو اپنی کمیوں پر قابو پا کر آگے بڑھتے ہیں اور اپنا مقصد حاصل کرلیتے ہیں۔فلم انڈسٹری بھی ایسے افراد سے خالی نہیں۔ خوبصورت لوگوں کا شعبہ سمجھے جانے والے اس شعبہ میں بھی ایسے افراد موجود ہیں جن میں کوئی نہ جسمانی نقص یا کمی موجود ہے۔ لیکن یہ کمی ان کے عزم و حوصلے میں رکاوٹ نہیں بنی اور آج وہ اس انڈسٹری کی ایک نامور شخصیت تصور ک
یے جاتے ہیں۔آج ہم آپ کو ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی کچھ افراد کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کے اندر کوئی نہ کوئی پیدائشی یا حادثاتی طور پر جسمانی نقص موجود ہے۔ ان میں سے کچھ افراد نے اپنے اس نقص کو کبھی چھپانے کی کوشش نہیں کی، لیکن جنہوں نے چھپانے کی کوشش کی وہ کیمرے کی تیز آنکھ سے بچ نہیں پائے۔