بالی ووڈ ستاروں کی عید الاضحیٰ پر مداحوں کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 02, 2017 | 20:12 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر بھارت کے نامور اداکاروں نے مسلمانوں کو عید پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا  اظہار کیا ہے۔  دنیا بھر میں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں اور ساتھ ساتھ دوست احباب کو بھی عید کی خوشیوں کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بالی ووڈ اسٹارز بھی عید کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے تمام مسلمانوں کے لیے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد  کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار رشی ک

پور نے گزشتہ روز ہی ٹوئٹر پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام لکھا کہ تمام لوگوں کو عید کی بہت بہت مبارکباد۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف تو تمام فنکاروں سے آگے نکل گئے انہوں  نے چند روز قبل ہی اپنے خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔