عائشہ عمر نے اپنے سب سے بڑے راز سے پردہ ہٹا دیا۔۔۔۔ آپ بھی جانئے وہ راز کیا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 15:39 شام

 

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ فنکار کبھی اپنی فیلڈ سے دور نہیں رہ سکتا، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ فلموں میں کام نہیں کررہی وہ غلطی پر ہیں۔ ہر فنکار اچھے کردار کے لئے انتظارکرتا ہے۔ میری آنے والی فلموں میں یلغار اور دیگر شامل ہیں۔ ہدایتکار امین اقبال کی فلم رہبرا میں کام کررہی ہوں جس میں میرے ساتھ احسن خان اور ماڈل سحرش خان بھی ہیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اچھے کردار اور جاندار سکرپٹس ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے۔ ٹی وی فنکاروں نے فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دے دی ہے جس کے بعد فلمیں دنیا بھر میں ریلیز ہونے لگی ہیں۔ ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں مصروفیات کے باعث اب کئی فنکار ٹی وی ڈراموں سے ضرور دور ہوگئے ہیں۔اس سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع مل رہا ہے۔