ماورا کی شادی روک دو’ ، ماورا حسین کے مداحوں کیلئے اہم خبر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2016 | 17:01 شام

 

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کی نامور اداکارہ ماورا حسین اپنی بولی وڈ ڈیبیو فلم ‘صنم تیری قسم’ کی ریلیز کے بعد اب بہت جلد پاکستانی ڈرامے ‘سمیع’ میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔
اس ڈرامے کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا، اس ٹیزر کو ہم ٹی وی نے اہنے فیس بک پیج پر شیئر کیا، جسے دیکھ کر یقین شائقین کو اس ڈرامے کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہوگا۔ اس ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس گھر میں شادی کی تقریبات جاری ہیں، جہاں ماورا حسین ایک شرمیلی دلہن کے روپ نظر آئیں

، تاہم ٹیزر کے آخر میں ایک شخص بھاگتے ہوئے گھر میں داخل ہوتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ شادی کی تقریب روک دو کیوں کہ گھر کے باہر کسی کا قتل ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ماورا نے اپنے ڈرامے کے حوالے سے بتایا تھا کہ ‘سمیع ڈرامہ ایک سماجی مسائل پر مبنی ہے، جسے جان ہاپکنز کی مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ بنایا جارہا ہے، میں اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آوں گی جس کا نام سمیع ہے’۔اب تک اس ڈرامے کی ریلیز تاریخ کا تو اعلان نہیں کیا گیا تاہم امید ہے کہ ماورا حسین ماضی کی طرح ایک اور شاندار ڈرامہ اپنے مداحوں کو دینے کے لیے تیار ہیں۔