حکومت پنجاب کے منہ پر ایک اور تھپڑ: لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکارہ کے ساتھ کیا جانے ولا سلوک۔۔۔۔ پول کھل گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 20:37 شام


لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر جانے والی اداکارہ اور معروف کردار نصرت آرا بیگم عرف بل بتوری کو فالج کا اٹیک ہوا ہے جس کے بعد انکو لاہور کے سرکاری اسپتال گنگا رام منتقل کر دیا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ نے جس طرح انکا علاج کیا اس سے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے۔

ذرائعکے مطابق خراب طبیعت کے باعث نصرت آرا بیگم المعروف بل بتوڑی کو گنگا رام اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اداکارہ کے علاج کی بجائے ادویات لکھ

کر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے، جہاں پر اسپتال کی سیڑھیوں میں بیٹھ کر اپنے علاج کی منتظر نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ نصرت آراءبیگم ڈرامہ عینک والا جن میں بل بتوڑی کے کردار سے مشہور ہوئیں تھیں۔ ذیل میں اداکارہ کی اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد کی کچھ ایسی تصاویر لگائی جا رہی ہیں جنہیں دیکھ کر آپکو بھی پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا اندازہ ہو جائے گا۔