شاہد کپور نے اپنی بیٹی میشا کی پہلی تصویر شیئر کر دی، جس نے بھی دیکھی حیران رہ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 17:21 شام

 

ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے یہاں گزشتہ سال بیٹی نے جنم لیا تھا، جس کا نام میشا رکھا گیا تھا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار شاہد کپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بیٹی میشا کی تصویر پہلی دفعہ شیئر کی ہے۔ جسے بہت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں ننھی میشا کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تاہم اس کے پاو¿ں نظر آ رہے ہیں جن پر گلابی رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔

واضح

رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی جولائی 2015ء میں ہوئی تھی۔ دونوں کے یہاں 25 اگست 2016ءکو ان کی بیٹی میشا نے جنم لیا۔ شاہد اور میرا کو مشہور فلمساز کرن جوہر نے اپنے پروگرام کافی ون کرن میں بھی مدعو کیا ہے جو آج نشر کیا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ شاہد کپور ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے ہمراہ دیپکا پاڈکون اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب شاہد کپور بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایت کار وشال بھردواج کی فلم رنگون میں بھی جلد نظر آئیں گے۔