بھارتی اور امریکی فلم انڈسٹری کی خواتین اور مرد ستاروں کی زندگی کے انتہائی شرمناک واقعات ،جنہیں جان کر آپ بھی’’ توبہ توبہ ‘‘ کر اٹھیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 20:04 شام

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت فلم انڈسٹری کے ’’دبنگ خان ‘‘ صلومیاں گو کہ عمر کی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں لیکن انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ میں نے نہ تو ابھی تک شادی کی ہے اور نہ ہی آج تک کسی سے جنسی تعلقات قائم کئے ہیں ،اس سے پہلے سلمان خان کرن جوہر کے پروگرام ’’کافی ود کرن‘‘

میں بھی اپنے آپ کو’’ ورجن ‘‘بتا چکے ہیں ۔ویسے سلمان خان بھلے ہی خود کو کنوارا ظاہر کرتے رہیں لیکن بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسے بہت سے سٹار موجود ہیں جنہوں نے شادی تو نہیں کی لیکن وہ ’’ورجن ‘‘ بھی نہیں ہیں ۔بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے کئی ایسے سٹار ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی اپنا ’’کنوارا پن‘‘ کھو دیا تھا ۔


بھارتی فلمی دنیا پر گہری نظر رکھنے والی ’’بھاسکر ڈاٹ کوم ‘‘ کے مطابق ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنے’’ کنواراے پن‘‘ کے حوالے سے کہاتھا کہ جب انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ پہلی بار سیکس کیا تو ان کی عمر محض 15برس تھی ۔

پروفیشن کے اعتبار سے سابق فحش سٹار اور بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیونی کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتہائی کم سنی میں بوس و کنار شروع کر دی تھی جبکہ محض 16سال کی عمر میں اپنا’’کنوارہ پن‘‘ کھو دیا تھا ۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سٹار رنویر سنگھ نے کچھ دن قبل انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے محض 12سال کی عمر میں اپنا کنوارا پن کھو دیا تھا اور اس کی وجہ کسی کی محبت یا سیکس کی ہوس نہیں بلکہ’’ تجسس ‘‘کی وجہ سے مجھے اپنے ’’ورجن‘‘ ہونے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے ،اور تو اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ کون سا کنڈوم استعمال کیا تھا۔


 ہالی ووڈ  کی ایکشن اور بے باک اداکاری سے شہرت کمانے والی اداکارہ انجلینا جولی نے 14 سال کی عمر میں اپنے بوائے فرینڈ کے ہاتھوں اپنی ورجنٹی کھو دی تھی۔

ہالی وڈ سیلیبرٹی برٹنی سپیئرز نے 14 سال کی عمر میں کنوارا پن کھویاتھا. برٹنی سپیئرز نے محض15 سال کی عمر میں ہی منشیات کا استعمال شروع کر دیا تھا ۔

ہالی وڈ اداکارہ پیرس ہلٹن نے 15 سال کی عمر میں رینڈی ہجے کے ساتھ پہلی بار ایک ہوٹل کے کمرے میں جنسی تعلق قائم کیا تھا۔

حال ہی میں ماں بننے والی ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ  کم نے 14 سال کی عمر میں ان بوائے فرینڈکے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لیا تھا۔

ہالی ووڈ کی ہی مشہور اداکارہ میگن نے 17 سال کی عمر میں پہلی بار سیکس کیا تھا، میگن کے مطابق یہ عجیب نہیں تھا کیونکہ میں نے جس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا میں اس سے محبت کرتی تھی اور جنسی تعلق قائم کرنے کا یہ اچھا تجربہ تھا۔

ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا پہلا جنسی تجربہ 13 سال کی عمر میں تھا، انہوں نے سب سے پہلے بار گاڑی میں جنسی تعلق قائم کیا تھا۔

مشہور ٹی وی سیلیبرٹی کم کارداشین کی بہن کول کارداشین نے مانا تھا کہ انہوں نے 14 سال کی عمر میں جنسی تعلق قائم کر لیا تھا، کول نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے خود سے بڑے مرد کے ساتھ پہلی بار سیکس کیا تھا، اپنی بیٹی کے افیئر کا پتہ چلتے ہی کول کے والد بہت غصہ ہوئے تھے۔