ننھی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھارتی وزیر کھیل کو ایسا جواب دیا کہ وہ بس صفائیاں پیش کرتے رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 20:36 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ میں گیتا پھوگاٹ کی کم عمری کاکردار کرنے والی ننھی زائرہ وسیم نے بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل کو حجاب سے متعلق بیان پر کرارا جواب دیا ہے۔بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور ہندو انتہاپسند جماعتیں اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں جس کے بعد اب  بھارت کے مرکزی وزیر کھیل  وجے گوئل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردہلی میں انڈیا آرٹ فیسٹول میں خاتون کی سلاخو

ں کے پیچھے قید پینٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’یہ پینٹنگ زائرہ وسیم کی طرح کی ایک کہانی کو پیش کرتی ہے ‘‘۔بھارتی وزیر کھیل کے جواب میں مقبوضہ وادی سے تعلق رکھنے والی ننھی اداکارہ زائرہ وسیم نے ٹویٹ کیا کہ میں انتہائی احترام سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں آپ سے متفق نہیں ہوں  لہذا مجھے اس سے نہ جوڑیں جب کہ دوسری ٹوئٹ میں ان کہنا تھا کہ حجاب میں بھی خواتین خوبصورت اور آزاد ہیں اور پینٹنگ میں جو کہانی پیش کی گئی ہے مجھ سے مطابقت نہیں رکھتی تاہم ننھی اداکارہ کے ٹوئٹ کے فوراً ہی وزیر کھیل نے اپنی صفائی میں ایک اور ٹوئٹ  کرتے ہوئے کہا کہ میری بات کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔دوسری جانب ننھی اداکارہ کے ٹوئٹس کے بعد بھارت میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے  جب کہ زائرہ وسیم کے جواب کو سراہتے ہوئے بھارتی وزیر کھیل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں اداکارہ زائرہ وسیم نے مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی تھیں جس کے باعث کشمیری نوجوانوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اداکارہ نے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔