ہالی ووڈ اداکارائیں کس کام میں ملوث ہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 19:18 شام

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک):  دنیا کے نامی گرامی ریٹیل اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر سالانہ اربوں ڈالرز کی چوری کی جاتی  ہے، ہالی وڈ کے مشہور ستارے بھی شاپ لفٹنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں،ماہرین کے مطابق یہ افراد نفسیاتی مرض کلیپٹو مینا کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ہالی ووڈ ستاروں کی سب سے ہائی پروفائل چوری اداکارہ ونونا رائڈر نے کی، جو بیورلی ہلز کے لگژری اسٹور ساکس ففتھ ایونیو سے 5ہزار ڈالر مالیت کی اشیاء چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں، جس کے عوض انھیں نہ صرف جرمانہ ادا کرنا پڑا بلکہ نفسیاتی مشاورت کے لیے بھی بھیج دیا گیا۔اداکارہ لونڈسے لوہن وینس میں اٹلی کے نا مور اسٹور سے اڑھائی ہزار ڈالر مالیت کا ہار پہن کر باہر نکلنے لگیں تو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دھر لی گئیں۔لوہان پر اس کے بعد بھی 11ہزار ڈالر کا کوٹ اور 35ہزار ڈالر کی رولیکس گھڑی چرانے کے الزامات لگے۔اداکارہ میگن فوکس نے امریکی اسٹور وال مارٹ سے 7ڈالر کی لپ گلوس چرائی،

اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے ہالی ووڈ کے ایک اسٹور سے بالوں کی وگ اور گیس اسٹیشن سے ایک لائٹرچرایا۔