دپیکا پڈوکون کن شخصیات کی مداح نکلیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 19:32 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکارائیں خوب سے خوب تراوراداکاری کے معاملے میں بھی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی تگ ودو میں لگی رہتی ہیں لیکن اداکارہ دپیکا نے انوشکا شرما اور کترینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انوشکا شرما اورکترینہ کیف کی خوب تعریف کر ڈالی ہے، دپیکا سے جب اداکاراؤں کے درمیان مقابلے کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ میں اسے مقابلہ نہیں سمجھتی ، کبھی کبھی دوسروں لوگوں کے لیے آپ کے احساسات مختلف ہوتے ہیں جو ضروری نہیں کہ ان کے بھی آپ کے لیے ویسے ہی ہوں لیکن میں انوشکا اورکترینہ دونوں کو ہی ذاتی طور پراور پیشے کے اعتبار سے بھی بہت زیادہ پسند کرتی ہوں، میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کرتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اچھی انسان اوراچھی اداکارہ کے طورپراپنی پہچان بنانا چاہتی ہیں جوان کے لیے بہت اہم ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس نئے سال میں وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنی خاندان کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں جنہیں وہ بہت یاد بھی کرتی ہیں۔اس سے قبل اداکارہ کترینہ اورانوشکا شرما سے جب “کافی ود کرن” پروگرام میں دونوں کی دپیکا سے اچھی دوستی کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو دونوں اداکاراؤں نے ہی صاف منع کردیا تھا۔