مشہور اسٹارز کے عجیب فوبیاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 15, 2017 | 14:17 شام

لاہور(مہرماہ رپورٹ):دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں جسے ڈر نہ لگتا ہو اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ لوگ کسی خاص چیز کے فوبیا کا شکار ہوجاتے ہیں یعنی اس شے کا نظارہ ان کو خوفزدہ کردینے کے لیے کافی ہوتا ہے اور ان میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اسٹارز بھی شامل ہیں جو فلمی اسکرینوں پر چاہے کتنے بھی بہادر ہوں مگر حقیقی زندگی میں معمولی چیزیں بھی انہیں ڈرا دینے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہیں۔ایسے ہی چند اسٹارز کے بارے میں جانے جن کو ایسے عجیب و غریب چیزیں ڈرا دیتی ہیں جنھیں دیکھ کر ہوسکتا ہے کہ بیشتر افر

اد ہنس پڑے۔

رابرٹ پٹینسن

ٹوائیلائٹ میں ویمپائر کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنے والے رابرٹ پٹینسن حقیقی زندگی میں کچھ زیادہ بہادر نہیں۔ درحقیقت وہ تو گھوڑوں سے ڈرتے ہیں اور ان کو دیکھنا ان کے لیے عذاب لگتا ہے —

ودیا بالن

بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلمی دنیا میں خانوں کے تو ہوش اڑا دیئے مگر خود ان کے حواس بلیوں کو دیکھ کر غائب ہوجاتے ہیں۔ جی ہاں لگے رہو منا بھائی، ڈرٹی پکچر اور کہانی جیسی سپرہٹ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی ودیا بالن کو معصوم صورت بلیاں کسی چڑیل سے کم نہیں لگتیں اور وہ ان کو دیکھ کر بری طرح خوفزدہ ہوجاتی ہیں —

رنبیر کپور

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا کے درمیان کیا چیز مشترک ہے تو کیا جواب دیں گے؟ ہوسکتا ہے کہ آپ ان دونوں کی کسی مشترکہ فلم کا نام لے دیں جیسے برفی مگر نہیں ان کے درمیان سب سے بڑی قدر مشترک مکڑیوں سے ڈرنا ہے۔ جی واقعی رنبیر کپور بھی مکڑیوں سے ڈرتے ہیں اور ان کے لیے وہاں رہنا بہت مشکل ہوجاتا ہے —

سونم کپور

بولی وڈ میں فیشن آئیکون سمجھی جانے والی سونم کپور بھی ڈرنے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ فلمی اسکرینز پر تو ہوسکتا ہے کہ وہ ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگادیں اور ان کا بال بھی بیکا نہ ہو مگر حقیقی زندگی میں ان کا یہ حال ہے کہ وہ لفٹ میں سوار ہونے سے ہی خوفزدہ رہتی ہیں اور سیڑھیوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ بظاہر یہ اداکارہ کسی جگہ بند ہونے یا بلندی کے خوف کے فوبیا کی شکار ہیں —

کیمرون ڈیاز

ہولی وڈ کی اس خوبصورت حسینہ کا فوبیا انتہائی دلچسپ ہے اور ان کے لیے بہت بڑا مسئلہ نہیں کیونکہ وہ ایسی چیز ہے جو ہر جگہ بلکہ ہر کمرے میں ہی ہوتی ہے۔ اور وہ ہے دروازے کا لٹو یا ڈور ناب جس کو دیکھ کر کیمرون ڈیاز خوفزدہ ہوجاتی ہیں اور وہ بمشکل ہی ان کو اپنے ہاتھ سے گھما کر کمرے کا دروازہ کھولنے کے لیے تیار ہوتی ہیں

پریانکا چوپڑا

بولی وڈ کی جنگلی بلی پریانکا چوپڑا فلمی دنیا میں تو کبھی باکسر اور کبھی بہادر پولیس افسر، مگر حقیقی زندگی میں وہ کوئی ایسی دلیر یا باہمت نہیں۔ درحقیقت پریانکا کو تو چیخنے پر مجبور کردینے کے لیے ایک مکڑی کا نظارہ کافی ثابت ہوتا ہے۔ جی واقعی پریانکا چوپڑا مکڑیوں کو دیکھ ہی نہیں سکتیں اور انہیں دیکھ کر وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوجاتی ہیں اور اس جگہ پر رہنا ان کے لیے ناممکن ہوجاتا ہے —

میگن فوکس

دنیا کی پرکشش ترین خواتین میں سے ایک میگن فوکس کو جس چیز سے ڈر لگتا ہے اس کے بغیر اکثر افراد کا دن شروع ہی نہیں ہوتا۔ جی صحیح اندازہ لگایا ہے وہ ہے اخبار یا کوئی بھی کاغذ جو پلاسٹک شیٹ کے بغیر ہو اسے دیکھنا میگن فوکس کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوتا ہے اور وہ اس کے قریب کسی صورت کھڑی ہونے کے لیے تیار نہیں ہوتی اور اسے چھونے کا خیال تو انہیں بے ہوش کردینے کے لیے کافی ہوتا ہے

جونی ڈیپ

ہولی وڈ آئیکون جونی ڈیپ کو آپ نے ایلس ان ونڈر لینڈ نامی سپرہٹ فلم میں جوکر کے کردار میں دیکھا ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ سراہا بھی ہو مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں جوکروں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں؟ جونی ڈیپ خود کہتے ہیں چہرے کو کسی رنگ سے رنگنا، جھوٹی مسکراہٹ یہ سب ایسی چیزیں ہیں جو انسان کے اندر کی برائی کو چھپانے کی کوشش ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس فرد کے اندر کوئی شیطان چھپا بیٹھا ہو —

میڈونا

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ میڈونا جس فوبیا کا شکار ہیں وہ اکثر عام لوگوں کے لیے بھی خوفزدہ کردینے والا تجربہ ہوتا ہے۔ وہ ہے بجلی کڑکنے اور طوفان کا شور جس کو سنتے ہی میڈونا کا رنگ زرد پڑ جاتا ہے اور وہ اپنے کمرے میں دبک کر بیٹھ جاتی ہیں اور اگر وہ اس وقت کوئی پروگرام کرنے باہر ہوں تو پھر کسی محفوظ جگہ کا رخ کرنا ان کی اولین ترجیح بن جاتا ہے —

جینیفر اینسٹن

ہولی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن کے لیے فضائی سفر کسی بھیانک خواب سے کم ثابت نہیں ہوتا۔ جی ہاں واقعی جینیفر پرواز کے غیرفطری خوف کا شکار ہیں اور وہ اس وجہ سے بمشکل ہی کسی ہوائی طیارے میں سفر کر پاتی ہیں اور ان کی ترجیح سڑک یا ٹرین کے ذریعے سفر کرنا ہوتا ہے

نکول کڈمین

نکول کڈمین نے کئی فلموں میں انتہائی دلیر خاتون کا کردار نبھایا ہے مگر ذاتی زندگی میں ایک انتہائی خوبصورت چیز انہیں ڈرا دینے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔ اور وہ خوبصورت شے ہے تتلیاں جن کے رنگ بیشتر افراد کی آنکھوں کو تو بہت بھلے لگتے ہیں مگر نکول کڈمین کو ان کا نظارہ کسی کانٹے کی طرح چبھتا ہے اور وہ خوف کے مارے آنکھیں بند کرلیتی ہیں

اسکارلٹ جونسن

ہوسکتا ہے کہ آپ یقین نہ کریں مگر ہولی وڈ کی یہ خوبصورت اداکارہ معصوم صورت پرندوں سے خوفزدہ رہتی ہے۔ فلم ایوینجرز میں دنیا کو بچانے کا کردار ادا کرنے والی اسکارلٹ جونسن کے لیے حقیقی دنیا میں زندگی گزارنا کافی مشکل ہوتا ہے خاص طور پر اس وقت جب پرندے اپنے پروں کو پھڑپھڑا رہے ہوں کیونکہ ایسا منظر ان کی نظروں کو کسی صورت برداشت نہیں ہوتا اور وہ خوف کے مارے اس جگہ سے دور چلی جاتی ہیں —