جیکولین فرنینڈس اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں جان کر آپ بھی حیران ہوں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 07, 2017 | 19:32 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ رپورٹنگ کے دنوں کو یاد کرتی ہوں کیونکہ اس میں ہر روز ایک نیا ایڈونچر ہوتا تھا۔جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا کہ وہ شوبز میں آنے سے پہلے سری لنکا میں رپورٹر کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق جیکو لین نے سری لنکا سے صحافت کی تعلیم حاصل کی اور پھر وہاں ایک نجی ادارے میں رپورٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے۔اداکارہ نے کہا کہ رپورٹنگ کے دنوں کو یاد کرتی ہوں کیونکہ اس میں ہر روز ایک نیا ایڈونچر ہوتا تھا۔ انہوں نے بتایا کام پر جا کر تازہ ترین خبروں کو تلاش کرنا اور اپنی ٹیم کے ساتھ پرفارم کرنا، یہ سب کسی جاسوسی کے کام کی طرح تھا۔اور مجھے یہ کام بہت پسند تھا۔