نوجوان لڑکے اور لڑکیانئے نشے کا شکار‘ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائے گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 16:10 شام

 

پشاور(مانیٹرنگ رپورٹ) پشاور کے نوجوان لڑکے، لڑکیاں جدید دور کے بدترین نشے میں مبتلا ہورہے ہیں، آئس نامی یہ نشہ کس طرح ہر روز ایک نوجوان کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔
ہیروئن اور کوکین کے بعد اب پشاور میں آئس نشے کا راج ہے، کیمیائی طور پر بننے والا یہ خطرناک نشہ جس کی لت کا شکار زیادہ تر نوجوان اور پڑھا لکھا طبقہ، جس میں خواتین بھی شامل ہیں، ایل آر ایچ انتظامیہ کے مطابق روزانہ ایک نوجوان اس میں مبتلا ہورہا ہے۔
یونیورسٹی میں آئس نشے کے اضافے پر طلبہ تشویش میں مبتلا ہیں، ان

کے اس نشے کے عام ہونے کی وجہ آئس کیپسول کی آسان دستیابی ہے۔
آئس خطرناک کے ساتھ نہایت مہنگا ہے، جس کی قیمت ہیروئن سے بھی زیادہ ہے۔