دنیا کی 11مشہور شخصیات جنہیں منشیات اور عیاشی نے کہیں کا نہ چھوڑا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 31, 2016 | 04:46 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)ایک کہاوت مشہور ہے کہ “ہر عروج کو زوال ہے” لیکن بعض ایسی شخصیات ہوتی ہیں جو عروج پر پہنچنے کے بعد اپنی معمولی سی عادت یا معمولی سے لالچ کی وجہ سے اپنے مستقبل کو خود تباہ کردیتی ہیں۔آج ہم ایسی ہی شخصیات کا ذکر کریں گے جنہوں نے اپنے فن اور خوبیوں کی بدولت نہ صرف بے تحاشا نام کمایا بلکہ خوب مال بھی بنایا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے وہ آسمان سے زمین پر بھی آگئے۔

پولاڈین

نامور ٹی وی شیف پولا ڈین اپنے زمانے کی مقبول ترین شیف تھیں لیکن اخبار میں چھپنے والے ایک آرٹیکل نے ان کی تمام مقبولیت کا خاتمہ کردیا، آرٹیکل میں ثبوت پیش کئے گئے کہ ماضی میں نامور ٹی وی شیف نسلی تصب کا برملا اظہار کرچکی ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔

 

بوائے جارج

نامور برطانوی گلوکار بوائے جارج نے اپنی گلوکاری کے بدولت لاکھوں ڈالرز کمائے لیکن نشے کی لت نے انہیں اپنے بینڈ اور محبوبہ سے دور کردیا جس کے بعد گلوکاری سے کچھ عرصہ کنارہ کشی کے بعد انہوں نے ڈی جے کی حیثیت سے اپنے نئے مستقبل کا آغاز کیا لیکن نشے کی عادت نے پھر بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور 2005 میں نیویارک میں انہیں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا جس کے بعد وہ کبھی نہ اٹھ سکے۔

 

چارلی چین

اداکار چارلی چین اپنی چنچنل اداکاری کی بدولت بہت مقبول تھے اور کثرت شراب کی وجہ سے انہیں اپنے زمانہ کے مشہور ڈرامہ ” ٹو اینڈ ہالف مین” سے نکال دیا گیا۔ ڈرامے سے نکالے جانے کے بعد انہیں شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے بعد وہ نہ سنبھل سکے۔

 

اظہر الدین

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اظہرالدین کو 2000 میں میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پائے جانے کے بعد ان پر تاحایات پابندی لگا دی گئی لیکن 2012 میں ان پر لگائی گئی تاحیات پابندی اٹھا لی گئی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی جس کے بعد وہ کبھی کرکٹ میں نہ آئے۔

 

لنڈسے لوہان

ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ لنڈسے لوہان کے مستقبل کو اس وقت بہت بڑا جھٹکا لگا کہ جب وہ منشیات اور الکوحل کے استعمال میں بہت آگے نکل گئیں اور ان کی یہ عادت اخبارات کی سرخیاں بنتی رہیں جس نے ان کے مستقبل کو شدید نقصان پہنچایا۔ اداکارہ کی نشے کی لت کی وجہ سے ہدایت کاروں نے انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے سے صاف انکار کردیا اور اب تک انہیں نشے کی عادت کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

جسٹن بیبر  

جسٹین بیبر نے کم عمری میں گلوکاری سے خوب شہرت اور پیسہ کمایا لیکن ان کی اشتعال انگیز طبیعت ان کے کیرئیر میں رکاوٹ ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر کی مداحوں سے رعونت پر مبنی رویئے کی وجہ سے ان کی فلمیں کامیاب نہیں ہورہیں۔

 

سری سانتھ

سابق بھارتی فاسٹ بولر سری سانتھ کو 2013 میں آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔ 2011 میں بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ اپنے نام کیا اور سری سانتھ بھی اسی ٹیم کا حصہ تھے اور اپنی ٹیم کی جیت میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ کرکٹ کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہونے کے بعد سری سانتھ نے گلوکاری میں قسم آزمانے کی کوشش کی لیکن اس میں لوگوں کو متاثر نہ کرسکے۔

 

ٹیٹم اونیل

 10 سال کی عمر میں اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ ٹیٹم اونیل نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی دھاک بٹھائی ہی تھی کہ وہ ہیروئن اور الکوحل کی لت میں پڑ گئیں اور اپنی اسی عادت کی وجہ سے وہ اپنے مستقبل کا خاتمہ کرچکی ہیں۔

 

سنجے دت

بالی ووڈ میں سنجے بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت ان دنوں جیل میں قید ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی عروج و زوال دیکھے۔ بالی ووڈ کو سپر ہٹ فلمیں دینے والے سنجے دت کو 21 مارچ 2013 کو عدالت نے 1993 میں ممبئی حملوں کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد انہیں کئی سائن کردہ فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا۔

 

سلمان بٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ 2010 تک اپنے کیرئیر کی بلندیوں پر تھے لیکن دورہ انگلینڈ میں انہیں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پایا گیا جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں 10 سال کرکٹ سے دوری کی سزا دی جس میں سے 5 سال کی سزا وہ کاٹ چکے ہیں تاہم اب ان کی کرکٹ میں دوبارہ واپسی ایک سوالیہ نشان ہے۔

 

محمد آصف

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد آصف اپنی تیز رفتار ہوا میں گھومتی گیندوں سے مشہور تھے لیکن انہیں 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑا اور سزا مکمل ہونے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔