نمک حرام ۔بے ضمیر، وطن فروش
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 01, 2016 | 03:53 صبح
ممبئی(ویب ڈیسک )نام نہاد سرجیکل سٹرائیک پرعدنان سمیع خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں سیلوٹ پیش کیا ہے۔ پاکستان سے ظاہری طور پر امن کی باتیں کرنا اور دل میں عداوت رکھنے میں ناصرف بھارتی سیاستدان ماہر ہیں بلکہ اس شعبے میں بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے برے بڑے نام بھی کسی طور پر پیچھے نہیں ہیں اور ایل او سی پر نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے نے ان اداکاروں کے چہرے بھی بے نقاب کر دیئے ہیں۔
حال ہی میں بھارتی شہریت پانے والے عدنان سمیع خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ اور کامیاب آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں سیلوٹ پیش کیا ہے۔14-A
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی میرے ٹویٹ سے آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور ان کا غصہ واضح کرتا ہے کہ یہ لوگ پاکستان اور دہشت گردوں کو ایک جیسا ہی دیکھتے ہیں۔
عدنان سمیع کے علاوہ شاہ رخ خان، اکشے کمار،لتامنگیشکر،جان ابراہم، کنگنا رناوت اور سوناکشی سنہا نے بھی اڑی حملے کی ڈرامہ بازی کو پاکستان سے منسلک کرتے ہوئے اپنے ملک کی جارحیت کو درست قرار دیا ہے۔