ا±ڑتے جہازمیں شرمناک اقدام،بھارتی اداکار کپل شرما نے حدیں پارکرلیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 19, 2017 | 18:09 شام
ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ)ا±ڑتے جہازمیں شرمناک اقدام،بھارتی اداکار کپل شرما نے حدیں پارکرلیں، تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر ہاتھاپائی شروع کردی جس پر جہازمیں ہنگامہ کھڑاہوگیا، جہازمیں ہنگامہ آرائی پر مسافروں نے ہنگامی لینڈنگ کا مطالبہ کردیا لیکن پائلٹ جہاز ممبئی ایئرپورٹ تک لے آیا اور آتے ہی حکا مکو کپل شرما کے شرمناک اقدام سے آگاہ کرتے ہوئے شکایت جڑ دی ، معلوم ہوا ہے کہ کپل شرما نے آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز اداکار سنیل گرورر اوردیگر ساتھیوں سے ہاتھاپائی کی ،اور انتہائی شرمناک الفاظ کا استعمال کیا۔کپل شرما کے خلاف اس شرمناک اقدام پر کیا کارروائی کی گئی ہے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔