سیہون شریف ، افغان باڈر تاحکم ثانی بند کر دیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 16, 2017 | 18:45 شام
لاہور(مانیٹرنگ)سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کے بعد پاک افغان بارڈر تاحکم ثانی بند کر دیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرطور خم بارڈر کو غیر تاحکم ثانی بند کیا گیاہے، پیدل اور ہر قسم کا داخلہ بھی بند کر دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف نے سیون شریف میں دھماکے کے بعد فوری طور پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے، اور یہ بدلہ فوری طور پر لیں گے،پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی اور کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔