ظلم کی انتہا ہو گئی: افغانستان میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک لڑکی پر کیا گزری ؟جان کر آپ رو پڑیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 09:07 صبح

کابل(ویب ڈیسک) افغان دارلحکومت کابل سے جمعرات کو ملنے والی خبروں کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں  نے ایک اور عورت   سمیت دو افراد کو سنگسار کر دیا ہے۔یہ سزائیں اس دن بدخشاں  ضلع میں دی گئیں جب پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا تھا۔

بدخشاں میں خواتین سے متعلقہ امور کے صوبائی محکمے کی سربرا

ہ ذوفنون ناطق نے بتایا کہ شالی مشرقی افغان صوبے بدخشاں کا ضلع وردوج طالبان شدت پسندوں کے کنٹرول میں ہے اور وہاں سے ملنے والی محدود معلومات بھی تاخیر سے موصول ہوتی ہیں۔

ذوفنون ناطق کے بقول وردوج میں ایک مقامی خاتون کا سنگسار کیا جانا گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران ایسا آٹھواں واقعہ ہے کہ طالبان نے اپنے وضع کردہ نام نہاد نظام انصاف کے تحت مبینہ ’اخلاقی جرائم‘ کے نام پر کسی خاتون کو ہلاک کر دیا۔

ایسے واقعات میں طالبان نے اپنے ’قاتلانہ انصاف‘ کا نشانہ بننے والی تمام آٹھوں خواتین کو سنگسار نہیں کیا تھا بلکہ قریب ایک مہینہ پہلے بدخشاں صوبے میں ہی جن دو خواتین پر ’غیر قانونی جنسی تعلقات‘ کا الزام لگایا تھا، انہیں گولی مار دی گئی تھی۔ جنوری کے مہینے میں وسطی افغانستان میں طالبان کی طرف سے چھ افراد کو رہزنی اور غیر ازدواجی جنسی روابط کے الزام میں سرعام کوڑے مارے گئے تھے۔